ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: بیوی کو چڑانےپر حملہ کیا پولس عملہ معطل : معطلی کو لے کر وزیر مودھواراج پر الزام

اُڈپی: بیوی کو چڑانےپر حملہ کیا پولس عملہ معطل : معطلی کو لے کر وزیر مودھواراج پر الزام

Sun, 09 Apr 2017 20:03:41    S.O. News Service

اُڈپی:9/اپریل(ایس اؤنیوز)بیوی کو چڑانے کا الزام لگاکر فش مل کے مزدور پر حملہ کئے پولس کو معطل کیا گیا ہے، حملہ کا شکار ہوا مزدور ملپے کے فش مل کا کمار بتایا گیا ہے جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حملہ کولے کر دی گئی شکایت کےمطابق ملپے پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اور اسی کے مطابق حملہ کیا پولس عملہ پرکاش کو ضلع پولس ایس پی بال کرشنا نے معطل کرنے کاحکم جاری کیا۔

واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ پولس پرکاش 5اپریل کو اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ بائک پر جارہاتھا تو کمار کے ساتھ دو لوگوں نے پرکاش کی بیوی کو چڑا کر ہراساں کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے، اسی معاملے کو لے کر پولس پرکاش نے کمار پر حملہ کیا تھا۔ اب یہ معاملہ سیاسی رخ اختیار کرلینے سے متنازعہ بن گیا ہے۔ چڑانے والے کمار اور ایک مزدور ضلع نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج کی ملکیت والے راج فش مل کے مزدور ہیں۔ اسی بنیاد پر وزیر نے دباؤ ڈال کر اعلیٰ افسران کے ذریعے پرکاش کو معطل کرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

وزیر پرمود مدھواراج نے اخبارنویسوں کو الزام کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کمار ہماری کمپنی کا ڈرائیور ہے، جو اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، ہماری کمپنی کی طر ف سے پولس عملے کے خلاف شکایت داخل کئے ہیں، پولس کا زور زبردستی اور دھمکانا ٹھیک نہیں ہے، حملہ کی وجہ سے کمار کے ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے، اگر ڈرائیور کمار نے غلطی کی ہے تو قانون کے مطابق اس پر کارروائی کی جائے ، پولس عملہ پرکاش معطل کئے جانے کے بعد اس کی بیوی کمار کے خلاف شکایت دی ہوگی ۔ کمار ہراسانی کئے جانے کو لے کر پولس پرکاش کی بیوی جیوتی نے اُڈپی مہیلا پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ اور معاملے کو لے کر پرکاش کا ضاحتی وڈیو سوشیل نیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔

IMG-20170409-WA0058.jpg


Share: